Wed - 2018 Oct. 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 79665
Published : 29/7/2015 13:20

مزاحمت نے عظیم کامیابیاں حاصل کی ہیں

حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے کہا ہے کہ مزاحمت نے اس علاقے میں عظیم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ المنار ٹی وی کے مطابق، سید حسن نصراللہ نے منگل کے روز "فلسطینی کاز کے لیے اتحاد" کے عنوان کے تحت مزاحمت کے علماء کی عالمی کونسل کی کانفرنس میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ کئی دہائیوں کے دوران مزاحمت نے دشمنوں کے خلاف علاقے میں عظیم کامیابیاں حاصل کی ہیں- سید حسن نصراللہ نے کہا کہ مزاحمتی قوتیں، ان صیہونی منصوبوں کا مقابلہ کر رہی ہیں جو پوری دنیا میں پھیلائے گئے ہیں- انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ صیہونی منصوبے صرف فلسطین پر قبضہ کرنے تک محدود نہیں ہیں اور صیہونی منصوبوں کا مقابلہ کرنا دنیا کے تمام مسلمانوں کی ذمہ داری اور فرض ہے- حزب اللہ کے سربراہ نے کہا کہ فلسطین میں مزاحمت کی ایک واضح اور نمایاں ترین کامیابی، غزہ پٹی کی، بغیر کسی قید و شرط کے آزادی ہے- انہوں نے مزید کہا کہ لبنان اور غزہ پٹی میں مزاحمتی قوتوں کی استقامت و پائیداری نے غاصبوں کے منصوبوں کو ناکام بنادیا اور اسی وجہ سے عالمی برادری کی توجہ مسئلہ فلسطین کی جانب مبذول ہوئی ہے- سید حسن نصراللہ نے یہ بات زور دے کر کہی کہ مزاحمت نے علاقے میں دفاعی توازن قائم کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے- انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ صیہونی حکومت آج اپنے وجود کو خطرہ لاحق ہونے کی بات کر رہی ہے اور یہی چیز مزاحمت کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Oct. 17