Wed - 2018 Oct. 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 79667
Published : 29/7/2015 13:25

عراق: سیکورٹی فورسز کا آپریشن، دسیوں دہشت گرد ہلاک

عراق کی سیکورٹی فورسز نے ملک کے مختلف علاقوں میں آپریشن کرکے دسیوں دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ عراقی خبر رساں ایجنسی واع کی رپورٹ کے مطابق عراق کے جنگی امور کے شعبہ اطلاعات نے منگل کے دن ایک بیان جاری کیا۔ اس بیان میں آیا ہے کہ عراقی فوجیوں نے عوامی رضاکار فورس کے اہلکاروں کی مدد سے صوبۂ صلاح الدین میں واقع بوجواری کے علاقے میں آپریشن کرکے بیس دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ دریں اثںا عراقی پولیس نے فوج کے لڑاکا طیاروں اور توپخانے کی مدد سے صوبۂ الانبار میں واقع خالدیہ شہر میں دہشت گرد گروہ داعش کے تیس عناصر کو ہلاک کردیا ہے۔ خالدیہ شہر کی سیکورٹی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم الفہداوی نے اس سے قبل رمادی شہر کے مشرقی علاقے میں جھڑپوں کے دوران دہشت گرد گروہ داعش کے پینتیس عناصر کی ہلاکت کی خبر دی تھی۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Oct. 17