Monday - 2018 August 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 79669
Published : 29/7/2015 13:30

دہشت گردی کا قلع قمع کرنے پرعراق اورشام کی تاکید

شام کے صدر اور عراق کی قومی سلامتی کے مشیر نے دہشت گردی کا قلع قمع کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

لبنان کی العہد ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق عراق کی قومی سلامتی کے مشیر فالح الفیاض نے منگل کے دن دمشق میں شام کے صدر بشار اسد سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں شام کے صدر اور عراق کی قومی سلامتی کے مشیر نے دونوں ملکوں میں دہشت گرد گروہوں کے مقابلے میں ان ملکوں کی سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں اور عوامی رضاکاروں کی کامیابیوں کو سراہا اور دہشت گردی کا قلع قمع کرنے کے لئے علاقائی اور عالمی سطح پر کوششیں کئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی۔ بشار اسد اور فالح الفیاض کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کا کوئی دین اور سرحد نہیں ہوتی ہے اور دہشت گردی تمام ممالک اور افراد کو اپنی لپیٹ می لے سکتی ہے۔ شام کے صدر اور عراق کی اعلی قومی سلامتی کے مشیر نے علاقائی ممالک کو کمزور اور تقسیم کرنے کو دہشت گردوں کا ہدف قرار دیا اور کہا کہ شام اور عراق کے عوام کو ایک جیسی دہشت گردی اور اس کے حامیوں کی سازشوں کا سامنا ہے۔ بشار اسد اور فالح الفیاض کا مزید کہنا تھا کہ عراق اور شام کے لوگ دہشت گرد گروہوں کا قلع قمع کرنے کے سلسلے میں پرعزم ہیں۔

 

 


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 August 20