Sunday - 2018 مئی 27
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 79708
Published : 29/7/2015 16:7

ترکی شمالی عراق پربمباری کے لیے ہم آہنگی کرے

عراق کے وزیر خارجہ نے ترکی سے مطالبہ کیا کہ وہ سرحدوں پر کسی بھی طرح کی فوجی کارروائی بغداد حکومت کی ہم آہنگی کے ساتھ انجام دے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی وزیر خارجہ ابراہیم جعفری نے عراق میں تعینات ترکی کے سفیر فاروق قایمجی سے بغداد میں ملاقات کے دوران عراق کے شمالی سرحدی علاقوں میں ترکی کی فوجی کارروائیوں پر تشویش کا اظہار کیا۔ عراقی وزیر خارجہ نے اس ملاقات میں ترکی کی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ سرحدوں پر کسی بھی طرح کی فوجی کارروائی بغداد حکومت کی ہم آہنگی کے ساتھ انجام دے۔ ابراہیم جعفری نے شمالی عراق پر ترکی کے حالیہ حملوں کے نتیجے میں ہونے والے جانی اور مالی نقصان اور عراق کے سرحدی علاقوں کے شہریوں میں پیدا ہونے والے خوف و ہراس پر بھی اپنی تشویش کا اظہار کیا۔ عراق کے علاقے کردستان کی مقامی اسمبلی نے بھی پیر اور منگل کی درمیانی رات ترکی کی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ شمالی عراق میں پی کے کے کے ٹھکانوں پر حملے بند کردے اور امن عمل کا از سر نو آغاز کرے۔ واضح رہے کہ ترکی کے لڑاکا طیاروں نے بغداد حکومت کے ساتھ ہم آہنگی کے بغیر جمعے اور ہفتے کی درمیانی رات شمالی عراق میں پی کے کے کے ٹھکانوں پر حملے کئے اور صرف عراق کے کردستان علاقے کے سربراہ مسعود بارزانی کو ان سے آگاہ کیا گیا۔

 


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 مئی 27