Thursday - 2018 August 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 79711
Published : 29/7/2015 16:13

اقوام متحدہ کی امداد میں کمی سیاسی سازش

حماس کے پارلیمانی گروپ کے سربراہ نے فلسطینی پناہ گزینوں کے لئے اقوام متحدہ کی امدد میں کمی کو ایک سیاسی سازش قرار دیا ہے-

اطلاعات کے مطابق فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے پارلیمانی گروپ کے سربراہ محمد فرج الغول نے کہا ہے کہ فلسطینی پناہ گزینوں کے لئے اقوام متحدہ کے متعلقہ ادارے، انروا، کی امداد میں کمی غزہ پٹی پر صیہونی حکومت کی جنگ کے خطرے سے کم نہیں ہے- ان کا کہنا تھا کہ غزہ پٹی کے لئےانروا کی امداد میں کمی ایک سیاسی سازش ہے اور انروا نے مالی بحران کا بے بنیاد بہانہ بنایا ہے- محمد فرج الغول نے کہا کہ انروا کو حالیہ چند برسوں میں بارہا مالی مشکلات کا سامنا ہوا ہے لیکن اس کے باوجود اس نے فلسطینی پناہ گزینوں کے ل‍ئے اپنی امداد جاری رکھی تھی- انہوں نے کہا کہ تمام فلسطینی انروا کی طرف سے کی گئی امداد میں کمی کے مخالف ہیں- فلسطینی پناہ گزینوں کی مدد سے متعلق اقوام متحدہ کے ادارے انروا پر غزہ پٹی، غرب اردن، شام، اردن اور لبنان کے پچاس لاکھ ستائیس ہزار سے زیادہ فلسطینی پناہ گزینوں کو مدد فراہم کرتی ہے-

 


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 August 16