Sunday - 2018 مئی 27
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 79712
Published : 29/7/2015 16:14

چین ایران کے ساتھ تعلقات کے فروغ کا خواہاں

چین کے وزیر خارجہ نے ایران کے ساتھ تعلقات کے فروغ میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے-
ارنا کی رپورٹ کے مطابق چین کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تعلقات میں فروغ چینی حکومت کے لئے بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے اور چین مشترکہ کوشش سے ان تعلقات میں روز افزوں فروغ کا خواہاں ہے- چین کے وزیر خارجہ وانگ یی اور ایران کے نائب وزیر خارجہ ابراہیم رحیم پور کے درمیان ہونے والی ملاقات میں چینی وزیر خارجہ نے ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ہونے والے ایٹمی معاہدے کے سلسلے میں فعال کردار جاری رکھنے میں اپنے ملک کی دلچسپی کا اظہار کیا- چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ چین اور ایران اپنے تعلقات کی تقویت کے ساتھ ساتھ دنیا کے مختلف علاقوں میں دونوں ملکوں کے مشترکہ مفادات کے تحفظ کو بھی مضبوط بنا سکتے ہیں- اس ملاقات میں ابراہیم رحیم پور نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران چین کو اپنا اسٹریٹجک پارٹنر سمجھتا ہے- ابراہیم رحیم پور نے بھی چین کے ساتھ تعلقات میں فروغ اور تقویت میں ایران کی دلچسپی کا اظہار کیا نیز مختلف شعبوں میں تعاون میں فروغ اور توسیع کے لئے تہران کی آمادگی کا اعلان کیا-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 مئی 27