Monday - 2018 Oct. 22
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 79714
Published : 29/7/2015 16:18

افغانستان میں داعش کے دو سرغنے ہلاک

افغانستان کے صوبۂ ننگر ہار میں دہشت گرد گروہ داعش کے دو سرغنے ہلاک ہو گئے ہیں۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبۂ ننگرہار کے پولیس چیف فضل احمد شیرزاد نے منگل کے دن مقامی ذرائع ابلاغ سے گفتگو کے دوران کہا کہ فضائیہ نے چپر ہار شہر میں دہشت گرد گروہ داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی- فضل احمد شیرزاد کے مطابق اس بمباری میں دہشت گرد گروہ داعش کے دو سرغنے ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔ افغانستان کے صوبۂ ننگرہار کے پولیس چیف فضل احمد شیرزاد نے دہشت گرد گروہ داعش کے خلاف افغان سیکورٹی فورس کے آپریشن کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے اس دہشت گرد گروہ کے چھ عناصر کو گرفتار کر لیا ہے۔ فضل احمد شیرزاد نے اس گروہ کے عناصر سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرنے کا بھی دعوی کیا۔ ابھی تک داعش کے عناصر کی جانب سے اس خبر پر کسی طرح کا رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔ واضح رہے کہ حالیہ ایک مہینے کے دوران افغانستان کے صوبۂ ننگرہار میں دہشت گرد گروہ داعش سے وابستہ افراد پر افغانستان کی سیکورٹی فورس اور غیر ملکی ڈرون حملوں میں شدت پیدا ہوئی ہے۔ ان حملوں میں اس گروہ کے متعدد عناصر اور سرغنے ہلاک ہو چکے ہیں۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Oct. 22