Friday - 2018 Oct. 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 79717
Published : 29/7/2015 16:27

سیمنٹ کی برآمدات میں ایران کا ریکارڈ

اسلامی جمہوریہ ایران نے دنیا میں سیمنٹ کی برآمدات کا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت معدنیات و تجارت کے اعلی عہدیدار جعفر سرقینی نے منگل کے دن شمالی ایران میں واقع بندر انزلی شہر میں ایک کانفرنس میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ ایران سالانہ انیس ملین ٹن سیمنٹ کی برآمدات کے ساتھ دنیا میں سیمنٹ برآمد کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے۔ جعفر سرقینی کا مزید کہنا تھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے سالانہ ایک سو دس ملین مربع میٹر ٹائلز اور سرامک کی برآمدات کی وجہ سے ٹائلز اور سرامک کی برآمدات میں دنیا میں تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ جعفر سرقینی نے معدنیات میں ایران کی خود کفالت اور دوسرے ملکوں سے ان کی درآمد ختم ہونے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ برس ایران میں سترہ ملین ٹن اسٹیل تیار کیا گیا جس میں سے تین ملین ٹن دوسرے ممالک کو برآمد کیا گیا۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 Oct. 19