Thursday - 2018 August 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 79719
Published : 29/7/2015 16:32

فضائی حدود کی خلاف ورزی پر عراقی پارلیمنٹ کا ردعمل

عراقی پارلیمنٹ نے عراقی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر مبنی ترکی کے اقدام کی مذمت کی ہے-

اطلاعات کے مطابق عراقی اراکین پارلیمنٹ نے منگل کے روز عراقی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر مبنی ترکی کے اقدام کی مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ حکومت انقرہ عراقی فضائی حدود کی خلاف ورزی بند کرے- عراقی اراکین پارلیمنٹ نے شمالی عراق پر ترکی کے حملوں کو عراق کی ارضی سالمیت اور قومی اقتدار اعلی کی خلاف ورزی کے مترادف قرار دیا اور کہا کہ شمالی عراق پر ترکی کے ہوائی حملے جاری نہیں رہنے چاہییں- عراقی کابینہ نے بھی عراقی سرزمین پر ترکی کے لڑاکا طیاروں کی بمباری کو خطرناک اقدام اور عراقی حاکمیت کی خلاف ورزی قرار دیا ہے- قابل ذکر ہے کہ ترکی کے لڑاکا طیاروں نے عراقی حکومت کے ساتھ ہم آہنگی کئے بغیر جمعے کی رات کو شمالی عراق میں واقع پی کے کے کے ٹھکانوں پر بمباری کی تھی-

 


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 August 16