Thursday - 2018 August 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 79720
Published : 29/7/2015 16:34

بشار الاسد اور حیدرالعبادی کے خصوصی ایلچی کی ملاقات

عراق کے وزیر اعظم کے خصوصی ایلچی نے شام کے صدر بشار اسد سے ملاقات کی ہے۔ العہد نیوز ایجنسی نے رپورٹ دی ہے کہ شام کے صدر بشار اسد اور عراق کے وزیر اعظم کے خصوصی ایلچی فالح الفیاض کے درمیان دمشق میں ہونے والی ملاقات میں فریقین نے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے علاقائی اور عالمی سطح پر تعاون، تمام ممالک کی ارضی سالمیت کا احترام اور قومی مفادات کا تحفظ کئے حانے کی ضرورت پر زور دیا۔ فریقین کے درمیان ملاقات کے دوران اس مسئلے پر بھی گفتگو ہوئی کہ دہشت گرد کسی بھی ملک، مذہب اور سرحد کے قائل نہیں ہیں اور اسی لئے وہ، تمام انسانوں کو اپنی بربریت کا نشانہ بنائے ہوئے ہیں- شام کے صدر بشار اسد اور عراق کے وزیر اعظم کے خصوصی ایلچی نے اس بات سے اتفاق کیا کہ دہشت گردی کے مقابلے میں کامیابی سے شام اور عراق دونوں ممالک کے لئے مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔ فالح الفیاض اور بشار اسد نے کہا کہ دہشت گرد قومی اور مذہبی نعروں کی بنیاد پر تمام قوموں کو کمزور، اور علاقے کے ممالک کا حصہ بخرہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 August 16