Wed - 2018 مئی 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 79737
Published : 30/7/2015 11:47

مشرقی یوکرین: جھڑپوں میں ہزاروں افراد ہلاک وزخمی

مشرقی یوکرین میں ہونے والی جھڑپوں میں ہزاروں افراد ہلاک اور زخمی ہو چکے ہیں-
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کے ترجمان سسیلہ پوئیلی نے منگل کے روز ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ اپریل دو ہزار چودہ سے ستائیس جون دو ہزار پندرہ تک مشرقی یوکرین میں سات ہزار افراد ہلاک ہوئے ہیں- سسیلہ پوئلی نے اپنی رپورٹ میں یہ بھی کہا کہ اس دوران سترہ ہزار ستّاسی افراد زخمی بھی ہوئے ہیں- یوکرینی فوج کے ترجمان الیکسی نوذ دراچف نے بھی منگل کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کے ملک کے مشرقی علاقے میں حکومت مخالفین کے ساتھ فوج کی جھڑپوں میں اب تک تقریبا دو ہزار تین سو یوکرینی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں- نوزدراچف کے بقول دو سو تہتر فوجیوں کے لاپتہ ہونے کے بارے میں بھی رپورٹ سامنے آچکی ہے- واضح رہے کہ دونباس کے علاقے میں گذشتہ سال موسم گرما کے بعد سے یوکرین کے فوجیوں اور حکومت مخالفین کے درمیان ہونے والی جھڑپیں شدّت اختیار کر گئی ہیں اور ان جھڑپوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 مئی 23