Wed - 2018 مئی 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 79739
Published : 30/7/2015 11:54

افغانستان کے مختلف علاقوں پر طالبان کا قبضہ

طالبان نے شمالی افغانستان کے مختلف علاقوں پر قبضہ کرلیا۔
رپورٹوں کے مطابق افغان اعلی عہدے داروں نے منگل کے روز اعلان کیا ہے کہ طالبان گروہ نے پیر کے روز قندوز صوبے کے ستّر دیہی علاقوں پر قبضہ کرلیا۔ رپورٹوں کے مطابق طالبان نے صوبہ سرپل کے کوہستانات علاقے پر بھی حملہ کرکے اس پر قبضہ کر لیا۔ ایک فوجی ذریعے نے بتایا ہے کہ علاقے میں تعینات سیکورٹی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ مدد نہ پہنچ پانے کی وجہ سے علاقے سے پسپائی اختیار کرنے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کوہستانات علاقے پر طالبان کے حملے میں دو مقامی مسلح افراد اور ایک پولیس اہلکار ہلاک ہو گیا۔ واضح رہے کہ چند روز قبل صوبہ بدخشان میں بھی طالبان گروہ کے افراد نے ایک پولیس اسٹیشن پر قبضہ کرلیا تھا۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 مئی 23