Thursday - 2018 August 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 79741
Published : 30/7/2015 11:58

حماس: علاقے کے ممالک کے ساتھ متوازن تعلقات کاخواہاں

فلسطین کی تحریک حماس کے سینیئر رکن نے علاقے کے تمام ممالک کے ساتھ متوازن تعلقات پر زور دیا ہے۔ فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سینیئر رکن، خالد القدومی نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ تحریک حماس کے تمام سیاسی فیصلے، مسئلہ فلسطین کے مدنظر ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ تحریک علاقے کے تمام ممالک کے ساتھ متوازن تعلقات کی خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ حماس فلسطین کا مورچہ سنبھالے ہوئے ہے اور یہ جنگ غاصب صیہونی حکومت کے مکمل خاتمے تک جاری رہے گی۔ خالد القدومی نے حماس کے وفد کے مجوزہ دورہ ایران کے بارے میں کہا کہ یہ تحریک، تہران کے ساتھ اچھے تعلقات کی خواہاں ہے اور جب بھی حالات سازگار ہوں گے اور ایرانی عہدے دار تحریک حماس کے وفد کو دورہ کرنے کی دعوت دیں گے یہ دورہ ضرور انجام پائے گا۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 August 16