Thursday - 2018 August 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 79742
Published : 30/7/2015 12:0

افغانستان : ہلمند میں جھڑپوں کا سلسلہ جاری

طالبان کے ترجمان نے کہا ہے کہ افغانستان کے صوبہ ہلمند میں فوج اور طالبان کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے- ریڈیو تہران کی پشتو سروس کی رپورٹ کے مطابق طالبان کے ترجمان قاری یوسف احمدی نے دعوی کیا ہے کہ ان جھڑپوں میں نوزاد ضلع میں افغان فوج کے، کئی مراکز پر طالبان کا قبضہ ہو گیا ہے- اس ترجمان نے دعوی کیا کہ ان جھڑپوں میں افغان فوج کے کئی اہلکار ہلاک اور زخمی بھی ہوئے ہیں- قاری یوسف احمدی نے ان جھڑپوں میں طالبان گروہ کے افراد کے ہلاک ہونے کی جانب کوئی اشارہ نہیں کیا- واضح رہے کہ افغانستان کے سرکاری ذرائع نے طالبان کے اس دعوے پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 August 16