Wed - 2018 Oct. 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 79744
Published : 30/7/2015 12:4

مصر میں نائیجر کے سفارت خانے پر فائرنگ

مصر میں نائیجر کے سفارت خانے کے سامنے ہونے والی فائرنگ میں ایک پولیس اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا- قاھرہ سے فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق ایک مصری عہدیدار نے اعلان کیا ہے کہ جس پولیس اہلکار پر قاھرہ میں نائیجر کے سفارت خانے کی حفاظت کرنے کی ذمہ داری تھی اسے گذشتہ رات سفارت خانے پر حملہ کرنے والوں نے گولی مار کر ہلاک اور اس کے ساتھی پولیس اہلکار کو زخمی کر دیا- اس مصری عہدیدار نے تاکید کے ساتھ کہا کہ حملہ آورں نے، جنوبی قاھرہ میں واقع نائیجر کے سفارت خانے کے سامنے فائرنگ کی اور بعد میں وہ، موٹر سائیکل کے ذریعے فرار ہو گئے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Oct. 17