Sunday - 2018 مئی 27
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 79746
Published : 30/7/2015 12:7

ترک صدر اردغان کا دورہ چین

ترکی کے صدر، چین کے دورے پر بیجنگ پہنچے ہیں- ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان بدھ کے روز چین کے دورے پر بیجنگ پہنچے ہیں-
ترکی کے صدر ایسے عالم میں بیجنگ پہنچے ہیں کہ چینی حکومت کی جانب سے اویغور مسلمانوں کی سرکوبی سے دونوں ملکوں کے تعلقات خاص طور سے میزائلی دفاعی سسٹم کی خریداری کا سودا متاثر ہوا ہے- اطلاعات ہیں کہ چینی حکام نے بیجنگ ایئرپورٹ پر ترکی کے صدر کا استقبال کیا ہے- رجب طیب اردوغان نے چین روانہ ہونے سے قبل کہا تھا کہ انقرہ اور بیجنگ، دور مار میزائل بنانے کے سلسلے میں گفتگو کریں گے- واضح رہے کہ امریکہ اور نیٹو، ترکی اور چین کے درمیان تعاون میں حائل ہونے کی کوشش کرتے رہے ہیں لیکن اب تک وہ اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہو سکے ہیں- واضح رہے کہ امریکی حکام، میزائل دفاعی سسٹم کی تنصیب میں چین کے ساتھ تعاون پر مبنی ترکی کی کوششوں پر اب تک کئی بار تشویش ظاہر کر چکے ہیں-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 مئی 27