Wed - 2018 مئی 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 79749
Published : 30/7/2015 12:57

ایٹمی معاہدہ داخلی پیداوارمیں اضافے کا موقع

صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ویانا ایٹمی معاہدے پر عملدرآمد داخلی پیداوار میں اضافے اور بیرونی منڈیوں تک رسائی کا بہترین موقع ہے۔
صدارتی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے بدھ کے دن کابینہ کے اجلاس میں دوسرے ممالک کے ساتھ اقتصادی تعلقات کی مربوط مینیجمنٹ کے لئے منصوبہ بندی کی ضرورت پر تاکید کی- ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ ایٹمی معاہدے پر عملدرآمد کے ذریعے داخلی پیداوار میں اضافہ ہو گا اور ایران کی برآمدات کا اچھا موقع ہاتھ آئے گا۔ ڈاکٹر حسن روحانی نے کابینہ کے اراکین سے کہا کہ وہ استقامتی معیشت کوارڈی نیشن کمیٹی کو استقامتی معیشت کی بنیاد پر روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور سرمایہ کاری کے مقصد سے غیر ملکی ذرائع سے فائدہ اٹھانے کا منصوبہ پیش کریں۔ صدر مملکت نے اس امید کا اظہار کیا کہ نجی شعبے کی شرکت اور حکومت کی حمایت کے ساتھ روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور ایرانی معیشت پائیدار ترقی و پیشرفت کرے گی۔ واضح رہے کہ ایران کی استقامتی معیشت کوارڈی نیشن کمیٹی غیر ملکی سرمایہ کاری کے ذرائع اور شراکت سے بہتر استفادے اور پیداوار میں آسانیاں پیدا کرنے کے لئے کاروبار کا ماحول بہتر بنانے کی پابند ہو گی۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 مئی 23