Wed - 2018 Oct. 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 79750
Published : 30/7/2015 12:59

اسرائیل جنگی مجرم ہے: ایمنسٹی انٹرنیشنل

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے صیہونی حکومت پر غزہ پٹی میں جنگی جرائم میں ملوث ہونے کا الزام لگایا ہے۔ قدس نیٹ ویب سائٹ نے ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مشرق وسطی اور شمالی افریقہ کے امور کے ڈائریکٹر فلپ لوتھر کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ دستیاب دستاویزات سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ اسرائیل کی فوج نے سنہ دو ہزار چودہ میں غزہ پٹی پر فضائی اور زمینی حملوں کے دوران رفح شہر جیسے علاقوں میں انسانیت مخالف اور جنگی جرائم کا ارتکاب کیا تھا۔ رفح شہر پر صیہونی حکومت کے ایک حملے میں ایک سو پینتیس نہتے فلسطینی شہید ہو گئے تھے۔ فلپ لوتھر کا مزید کہنا تھا کہ باوثوق دستاویزات سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ اسرائیل نے سنہ دو ہزار چودہ میں رفح شہر کے رہائشی علاقوں کی پرواہ کئے بغیر ان پر گولہ باری کی اور عام فلسطینی شہریوں کو کوئی اہمیت نہیں دی۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مشرق وسطی اور شمالی افریقہ کے امور کے ڈائریکٹر فلپ لوتھر نے مزید کہا کہ سیکڑوں تصاویر، ویڈیوز اور عینی شاہدین کے ہوتے ہوئے اس بات میں اب کوئی شک و شبہ باقی نہیں رہ گیا ہے کہ اسرائیل نے غزہ پر حملوں کے دوران بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی جس کے بارے میں تحقیقات کا آغاز ہونا چاہئے۔ فلپ لوتھر نے مزید کہا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے جنگی قوانین کی بھی خلاف ورزی کی اور اس نے گنجان آبادی والے بعض علاقوں پر بمباری اور گولہ باری کی۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Oct. 17