Monday - 2018 Oct. 22
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 79751
Published : 30/7/2015 13:1

شام: صوبہ قنیطرہ پراسرائیل کا حملہ

شام کے صوبہ قنیطرہ پر اسرائیلی ہوائی حملے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں- لبنان کے المنار ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز صیہونی حکومت کی فوج نے شام کے جنوب مغربی صوبے قنیطرہ میں ایک گاڑی پر تین میزائل داغے جس کے نتیجے میں دہشت گردوں کے خلاف شامی فوج کے ساتھ مل کر لڑنے والے تین شامی شہری جاں بحق ہو گئے- اس رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کے ترجمان نے اس حملے کے بارے میں کچھ بھی کہنے سے گریز کیا ہے- صوبہ قنیطرہ کے اکثر علاقوں پر دہشت گرد گروہوں کا کنٹرول ہے لیکن اس صوبے کے بعض علاقوں پر شامی فوج کا ساتھ دینے والے عوامی رضاکاروں اور سرکاری اہلکاروں کا کنٹرول ہے- صیہونی حکومت نے شام کے سرحدی علاقوں پر بارہا حملے کئے ہیں جو عام طور سے دہشت گرد گروہوں کی مدد کے لئے انجام دئیے گئے اور جن کا نشانہ مزاحمتی اور عوامی فورس کے افراد تھے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Oct. 22