Wed - 2018 Oct. 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 79752
Published : 30/7/2015 13:3

عراق: کردستان میں پارلیمانی نظام کی حمایت

عراق کی تبدیلی کی تحریک گوران، عراق کے کردستان علاقے میں پارلیمانی نظام کی برقراری اور اس علاقے کے سربراہ کے اختیارات میں کمی کی خواہاں ہے- عراق کی تبدیلی کی تحریک گوران، کے سیاسی تعلقات شعبے کے سربراہ محمد توفیق رحیم نے بدھ کے روز کہا کہ ان کی تحریک عراقی کردستان علاقے میں پارلیمانی نظام کی برقراری کی حمایت کرتی ہے- توفیق رحیم نے صوبہ سلیمانیہ میں پیٹریاٹک یونین کردستان کے ترجمان عماد احمد کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ تبدیلی کی تحریک گوران، عراقی کردستان علاقے کے سربراہ کے اختیارات میں کمی بھی چاہتی ہے- محمد توفیق رحیم نے شمالی عراق پر ترکی کے ہوائی حملے کے بارے میں کہا کہ عراقی کردستان پر بمباری کا کوئی بھی بہانہ قابل قبول نہیں ہے- عماد احمد نے اس پریس کانفرنس میں کہا کہ ان کی پارٹی عراقی کردستان علاقے میں پارلیمانی نظام کی برقراری کے بارے میں گوران کے موقف سے اتفاق کرتی ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Oct. 17