Monday - 2018 August 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 79755
Published : 30/7/2015 13:10

احمد شہید یورپ کا آلۂ کار ہے: محمد جواد لاریجانی

اسلامی جمہوریہ ایران کی عدلیہ میں انسانی حقوق کمیٹی کے سربراہ نے ایران کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی رپورٹر احمد شہید کو یورپی ممالک کا آلۂ کار قرار دیا ہے۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی عدلیہ میں انسانی حقوق کمیٹی کے سربراہ محمد جواد لاریجانی نے بدھ کے دن ایران کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی رپورٹر احمد شہید کو یورپ کا آلۂ کار قرار دیا- محمد جواد لاریجانی کا کہنا تھا کہ احمد شہید کی پیش کردہ رپورٹیں فقط دعوے ہیں اور جن دعووں کی صداقت کو پرکھا نہ گیا ہو وہ بے فائدہ ہوتے ہیں۔ محمد جواد لاریجانی نے اسلامی جمہوریہ ایران کو خطے کی سب سے بڑی جمہوریت قرار دیا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی عدلیہ میں انسانی حقوق کمیٹی کے سربراہ محمد جواد لاریجانی نے مزید کہا کہ ایران کے بعض ہمسایہ ممالک میں خواتین کو ڈرائیونگ کی بھی اجازت حاصل نہیں ہے، لوگوں کو رائے کا حق مانگنے پر سڑکوں پر قتل کر دیا جاتا ہے لیکن چونکہ یہ ممالک یورپی ممالک کے دوست ہیں اس لئے ان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا مسئلہ نہیں اٹھایا جاتا ہے۔ واضح رہے کہ وکی لیکس نے ایسی دستاویزات شائع کی ہیں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ کویت میں سعودی عرب کے سفارت خانے نے ایران میں انسانی حقوق کی صورتحال کے سلسلے میں ایران پر دباؤ ڈالنے کے لئے ایران کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی رپورٹر احمد شہید کو ایک ملین ڈالر کی رشوت دی ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 August 20