Wed - 2018 Oct. 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 79758
Published : 30/7/2015 13:19

ایران اور فرانس، باہمی احترام کی بنیاد پرتعلقات کی ضرورت

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ علاؤالدین بروجردی نے کہا ہے کہ ایران اور فرانس کے درمیان باہمی احترام کی بنیاد پر تعلقات قائم ہونے چاہییں- فرانس کی پارلیمنٹ کے خارجہ امور کے کمیشن کی سربراہ الزابتھ گیگو نے بدھ کے روز تہران میں ایرانی پارلیمنٹ کے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ علاؤالدین بروجردی سے ملاقات کی- اس ملاقات میں علاؤالدین بروجردی نے دونوں ملکوں کے درمیان دیرینہ تعلقات کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ یہ تعلقات ایک سرمایہ ہیں جن کے سہارے نئے حالات میں باہمی احترام کی بنیاد پر اچھے اور اہم تعلقات استوار کئے جا سکتے ہیں نیز دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنا کر دونوں ملکوں کے تعلقات کا نیا باب کھولا جا سکتا ہے- انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ ایرانی پارلیمنٹ دونوں ملکوں کے درمیان پارلیمانی وفود کی آمد و رفت اور پارلیمانی تعاون کی تقویت کے لئے تیار ہے امید ظاہر کی کہ فرانسیسی اقتصادی وفد کا عنقریب ہونے والا دورہ ایران دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعاون میں اچھی پیش رفت کا سبب بنے گا- اس ملاقات میں الزابتھ گیگو نے تہران اور پیرس کے درمیان تعاون میں فروغ اور تقویت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ فرانسیسی وزیر خارجہ کا حالیہ دورہ ایران اور فرانسیسی اقتصادی وفد کا آئندہ ہونے والا ایران کا دورہ، ایران کے ساتھ تعلقات کے استحکام کے لئے پیرس کے سنجیدہ عزم کا غماز ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Oct. 17