Thursday - 2018 August 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 79759
Published : 30/7/2015 13:20

ترکی شامی شہریوں کے قتل عام کا ذمہ دار

شام کی وزارت خارجہ نے انقرہ حکومت کو شامی شہریوں کے قتل عام کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔ ترکی کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق شام کی وزارت خارجہ نے ترکی کی جانب سے دہشت گردی کے مقابلے سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی کئے جانے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے انقرہ حکومت کو شام کے لاکھوں شہریوں کے رنج و الم اور قتل عام کا ذمہ دار قرار دیا۔ شام کی وزارت خارجہ نے کہا کہ دہشت گردی کے مقابلے سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی پابندی سے شام کا بحران ختم ہو سکتا ہے- شام کی وزارت خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ ترکی کا یہ دعوی قابل قبول نہیں ہے کہ وہ دہشت گردی کا شکار ہوا ہے اور ترکی یہ دعوی صرف اپنے عوام کو دھوکہ دینے کے لئے کر رہا ہے۔ شام کی وزارت خارجہ نے کہا کہ نام نہاد داعش مخالف اتحاد میں ترکی کے شامل ہونے پر مبنی ترک حکام کا دعوی صرف ایک تشہیراتی اقدام ہے اور ترک حکام ترکی کے دفاع کے دعوے کے ذریعے رائے عامہ کو دھوکہ دے رہے ہیں۔ واضح رہے کہ ترکی نے حالیہ چند دنوں کے دوران دہشت گرد گروہ داعش کے مقابلے کے بہانے شام کے سرحدی علاقوں پر اپنے حملے شروع کر رکھے ہیں۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 August 16