Friday - 2018 August 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 79760
Published : 30/7/2015 13:23

قومی سلامتی کونسل، مشترکہ جامع ایکشن پلان کا جائزہ

اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان نے کونسل کے ہنگامی اجلاس میں ویانا مشترکہ جامع ایکشن پلان کا جائزہ لئے جانے کی خبر دی ہے- اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان کیوان خسروی نے بدھ کے روز ہمارے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کونسل میں مشترکہ جامع ایکشن پلان کے مسودے کا گہرائی کے ساتھ جائزہ لیا جا رہا ہے اور ضرورت اس بات کی ہے کہ یہ عمل متانت، اتحاد اور سکون کے ماحول میں جاری رہے- کیوان خسروی نے ایران کے ایٹمی معاملے کی ماہیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے، کہ جو اس کونسل میں گزشتہ دس سال کا اصل موضوع رہا ہے، کہا کہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل میں مشترکہ جامع ایکشن پلان کے مسودے کے جائزے کے عمل میں پیش رفت سے متعلق معلومات فراہم کی جاتی رہیں گی-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 August 17