Saturday - 2018 Oct. 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 79762
Published : 30/7/2015 13:27

افغانستان کے ایک اور علاقے پر طالبان کا قبضہ

طالبان نے جنوبی افغانستان کے ایک ضلع پر قبضہ کر لیا- پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق طالبان نے بدھ کو ضلع " نوزاد " پر حملہ کر کے اس پر قبضہ کر لیا-  تفصیلات کے مطابق افغان فوج نے طالبان کے حملوں کے خلاف جوابی کاروائی شروع کردی جس کے نتیجے میں فریقین کے درمیان شدید جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہو گیا سرانجام ضلع "نوزاد" پر طالبان کا قبضہ ہو گیا- ہلمند کی صوبائی کونسل کے ایک عہدیدار عطاء اللہ افغان نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ضلع نوزاد میں افغان سیکورٹی اہلکاروں اور طالبان کے درمیان گذشتہ تین دنوں سے شدید جھڑپیں ہو رہی تھیں- اس افغان عہدیدار نے اعتراف کیا کہ افغان حکام کو ضلع نوزاد پر طالبان کے قبضے کے امکان کی خـبر تھی- افغان سیکورٹی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ ضلع نوزاد میں ہونے والی جھڑپوں میں کم سے کم بارہ افغان فوجی ہلاک ہوئے جبکہ طالبان کے ترجمان قاری یوسف احمدی نے دعوی کیا ہے کہ طالبان کے ہاتھوں کم سے کم ستائیس سیکورٹی اہلکار ہلاک ہوئے ہیں- طالبان کے ترجمان نے پہلے بھی ضلع نوزاد کی بعض فوجی چوکیوں پر طالبان کا قبضہ ہو جانے کی خبر دی تھی-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 Oct. 20