Wed - 2018 مئی 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 79771
Published : 31/7/2015 10:6

غیر ملکی دہشت گردوں کا مقابلہ، شام کی ترجیحات میں شامل

اقوام متحدہ میں شام کے مستقل مندوب نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کا مقابلہ اور امن کی بحالی حکومت شام کی ترجیحات میں شامل ہے۔
اقوام متحدہ میں شام کے مستقل مندوب  بشار جعفری نے سلامتی کونسل کی نشست کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ غیر ملکی دہشت گردوں کا مقابلہ اور امن کی بحالی شام کی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور شام کے امن مذاکرات کے سلسلے میں ان کے نمائندے کی پیش کش کو بھی مدنظر رکھا جائے گا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اگر علاقے کے ممالک، شام میں امن و امان کی بحالی کے خواہاں ہیں تو ان کو چاہئے کہ دہشت گردوں کو شام بھیجے جانے کی روک تھام کے لئے اپنے اثر و رسوخ کا استعمال کریں۔ دوسری جانب شام کے امور میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے خصوصی نمائندے نے بدھ کے روز سلامتی کونسل اور سیکریٹری جنرل کو ایک رپورٹ پیش کی۔ انہوں نے رپورٹ پیش کرتے وقت شام میں امن و امان کی بحالی کے لئے گفتگو کے نئے دور اور سفارتی کوششوں پر زور دیا۔ دی میستورا نے سلامتی کونسل کی اس نشست میں کہا کہ انہوں نے دو مہینے تک دو سو سے زیادہ شامی اور دیگر ملکوں کی شخصیات سے گفتگو کی ہے۔ شام کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے نے کہا کہ وہ اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ جنیوا دو کے بیان میں مبہم نکات پائے جانے کے باوجود، یہ بیان شام کے سیاسی بحران کے حل کے لئے بہترین لائحہ عمل اور طریقہ کار ثابت ہو سکتا ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 مئی 23