Thursday - 2018 August 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 79772
Published : 31/7/2015 10:7

عراق اور روس فوجی شعبے میں تعاون کریں گے، عراق

عراق کے وزیر دفاع نے روس کے ساتھ فوجی تعاون میں فروغ کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ العراقیہ ٹی وی کے مطابق عراق کے وزیر دفاع خالد العبیدی نے ماسکو میں روس کی فیڈریشن کونسل کی سربراہ ویلنٹینا ماتویئنکو سے ملاقات میں فوجی تعلقات میں فروغ بالخصوص عراقی فوج کو جنگی ساز و سامان فراہم کرنے کے سلسلے میں گفتگو کی۔ خالد العبیدی نے دہشت گردی کے مقابلے میں عراقی فوج کو جدید قسم کے ہتھیاروں سے لیس کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا اور اس سلسلے میں روس کے مثبت جواب کا خیر مقدم کیا۔ اس ملاقات میں روس کی فیڈریشن کونسل کی سربراہ ویلنٹینا ماتویئنکو نے داعش دہشت گردوں کے خلاف عراقی فوج کی قدردانی کرتے ہوئے اس ملک کے لئے ماسکو کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔ واضح رہے کہ عراقی وزیر دفاع اپنے دورہ روس میں عراق کے ایک اعلی سطحی وفد کی قیادت کر رہے ہیں۔ انہوں نے ماسکو میں روس کے دیگر اعلی عہدے داروں سے بھی باہمی تعلقات اور عراقی فوج کو جنگی ساز و سامان فراہم کئے جانے کے بارے میں گفتگو کی۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 August 16