Monday - 2018 Sep 24
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 80389
Published : 8/8/2015 18:53

ڈاکٹر سرافراز: آئی آر آئی بی میں خبر رسانی کی اہمیت پر تاکید

آئی آر آئی بی کے سربراہ ڈاکٹر محمد سرافراز نے سرکاری ریڈیو ٹی وی میں خبر رسانی کو اہم موضوع قرار دیا ہے- اسلامی جمہوریہ ایران کے ریڈیو ٹی وی کے ادارے ،آئی آر آئی بی، کے سربراہ ڈاکٹر محمد سرافراز نے ہفتے کے روز ایران کے نیوز ٹی وی چینل کے مختلف شعبوں کے دورے کے دوران دنیا کے نیوز چینلوں سے مقابلے میں اس نیوز چینل کے کام کو دشوار قرار دیا اور کہا کہ ناظرین کی توقعات کے پیش نظر اس نیوز چینل کا کام سخت اور حساس ہے کیونکہ اس کو خبررسانی بھی کرنی ہے اور افواہوں کا بھی شکار نہیں ہونا ہے- انہوں نے کہا کہ آئی آر آئی بی کو امید افزا طریقے سے انجام شدہ کاموں اور مسائل کا جائزہ لینا چاہئے جبکہ دوسری طرف ملکی اداروں کی خامیوں کو بھی منصفانہ طریقے سے پیش کرنا چاہئے- ڈاکٹر محمد سرافراز نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ نیوز چینل اس طرح سے عمل کرے کہ لوگ ذمہ دار خبری ذریعے کی حیثیت سے اس سے رجوع کریں، کہا کہ لوگ یہ احساس کریں کہ یہ نیوز چینل ایران اور دنیا کی تمام اہم خبریں ان تک پہنچا رہا ہے تاکہ دیگر چینلوں کی ضرورت نہ رہے- انھوں نے نیوز چینل کی ترقی و پیشرفت کو اس چینل سے وابسبتہ افراد کی کوششوں کی مرہون منت قرار دیا اور کہا کہ نامہ نگار مرکزی کردار کا حامل ہوتا ہے اور وہ چینل کو تشخص عطا کر سکتا ہے- قابل ذکر ہے کہ آئی آر آئی بی کے سربراہ ڈاکٹر محمد سرافراز نے ہفتے کے روز ایران کے ٹی وی نیوز چینل کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور یوم نامہ نگار کی مبارک باد دیتے ہوئے ایران کے سرکاری ریڈیو ٹی وی کے شعبہ خبر سے وابستہ شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Sep 24