Monday - 2018 Sep 24
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 80390
Published : 8/8/2015 18:57

صیہونی حکومت کے جرائم رکوانے کی حماس کی اپیل

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان نے فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم رکوانے کے لئے بین الاقوامی اداروں سے فوری مداخلت کی اپیل کی ہے- اطلاعات کے مطابق فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان سامی ابو زہری نے فلسطینیوں کے خلاف جاری صیہونی حکومت کے جرائم رکوانے کے لئے تمام متعلقہ بین الاقوامی اداروں سے فوری مداخلت کی اپیل کی ہے- انہوں نے کہا کہ باون دن سے بھوک ہڑتال پر بیٹھے ایک فلسطینی قیدی محمد نصرالدین مفضی علان کو زبردستی کھانا کھلانے کی کوشش پر مبنی غاصب صیہونی حکومت کا فیصلہ فلسطینی قیدیوں کے خلاف ایک خطرناک فیصلہ ہے جس سے ان کی جان خطرے میں پڑ جائے گی- ادھر فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک سے وابستہ قیدیوں کی خصوصی کمیٹی نے ایک بیان میں محمد نصرالدین مفضی علان کے سلسلے میں زبردستی کھانا کھلائے جانے کے قانون پر عمل درآمد کو ان کے قتل کے مترادف قرار دیا ہے- قابل ذکر ہے کہ اسرائیلی جیلوں کے حکام ایک خطرناک اقدام کے تحت ناک میں بہت پتلی نلکیاں ڈال کر فلسطینی قیدیوں کے پیٹ میں غذا پہنچاتے ہیں- یہ کام زبردستی انجام دیا جاتا ہے اور پیٹ میں زبردستی غذا پہنچاتے وقت قیدیوں کے ہاتھ باندھ دیے جاتے ہیں- صیہونی حکومت کا دعوی ہے کہ بھوک ہزتال کرنے والے قیدیوں کو زبردستی کھانا کھلانے کا قانون قیدیوں کی جان کی حفاظت کے لئے ہے جبکہ صیہونی کابینہ نے سیاسی اہداف کے تحت اور احتجاج کو روکنے کی غرض سے یہ قانون وضع کیا ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Sep 24