Friday - 2018 july 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 80391
Published : 8/8/2015 18:59

افغانستان میں ایک اعلی پولیس افسر پر حملے کی سازش ناکام

افغانستان میں سیکورٹی فورسز نے صوبہ زابل کے پولیس سربراہ پر حملے کی سازش کو ناکام بنا دیا ہے-
ریڈیو تہران کی پشتو سروس کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبہ زابل کے پولیس ذرائع نے بتایا کہ طالبان کے دو حملہ آور جمعے کی رات کو صوبے کے پولیس سربراہ غلام جیلانی فراہی کے گھر پر حملہ کرکے ان کو قتل کرنا چاہتے تھے لیکن ان کی یہ سازش ناکام بنا دی گئی- اس رپورٹ کے مطابق افغان سیکورٹی فورسز نے غلام جیلانی فراہی کے گھر پہنچنے سے پہلے ہی طالبان حملہ آوروں کے خلاف کارروائی کر کے ایک حملہ آور کو ہلاک اور ایک کو گرفتار کرلیا تھا- اس سلسلے میں مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں اور طالبان نے بھی اس سلسلے میں کسی رد عمل کا اظہار نہیں کیا ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 july 20