Tuesday - 2018 Oct. 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 80448
Published : 9/8/2015 18:3

سعودی کمانڈوز کی مسجد پر حملہ کرنے والے کی شناخت

سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ ملک کی خصوصی کمانڈو فورس کی مسجد پر حملے میں ملوث شخص کا پتہ لگا لیا گیا ہے- اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے ایک بیان میں اعلان کیا کہ سعودی عرب کے صوبہ عسیر کے ابہا شہر میں واقع خصوصی کمانڈو فورس کی مسجد پر ہونے والے حالیہ حملے میں ملوث شخص کا پتہ لگا لیا گیا ہے- بیان میں کہا گيا ہے کہ اس حملے میں اکیس سالہ سعودی شہری یوسف سلیمان عبداللہ السلیمان کا ہاتھ ہے- سعودی وزارت داخلہ نے ابہا مسجد پر حملے کا شکار ہونے والے افراد کے حتمی اعداد و شمار پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس دہشت گردانہ حملے میں پندرہ نمازی مارے گئے جن میں گیارہ سعودی عرب کی خصوصی کمانڈو فورس کے اہلکار اور چار بنگلہ دیشی مزدور تھے- واضح رہے کہ جمعرات کے روز سعودی عرب کے ابہا شہر میں سعودی عرب کی خصوصی کمانڈو فورس کی مسجد پر نماز ظہر کے بعد خود کش حملہ ہوا تھا- قابل ذکر ہے کہ ماہرین نے پہلے ہی خبردار کیا تھا کہ آل سعود حکومت علاقائی ممالک کے امور میں مداخلت اور دہشت گردوں کی مالی اور افرادی قوت کے لحاظ سے مدد کرکے جزیرہ نمائے عرب میں بدامنی میں اضافے کا سبب بنے گی-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Oct. 23