Monday - 2018 Sep 24
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 80449
Published : 9/8/2015 18:6

بحرین: انسانی حقوق مرکز کے شعبۂ دینی آزادی کے انچارج گرفتار

بحرین میں آل خلیفہ کے کارندوں نے اس ملک کے انسانی حقوق مرکز کے شعبۂ دینی آزادی کے انچارج کو گرفتار کر لیا ہے۔ العالم ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بحرین کی سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے بحرین کے انسانی حقوق مرکز کے شعبۂ دینی آزادی کے انچارج شیخ میثم سلمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ اس سے قبل بحرین کے حکام جمعیت اسلامی وفاقی ملی کے سیکریٹری جنرل کو گرفتار کر کے چار سال قید کی سزا سنا چکے ہیں۔ بحرین کے انسانی حقوق مرکز نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ آل خلیفہ کے کارندوں نے رواں سال جنوری کے آغاز سے لے کر جون کے اختتام تک بحرین کے آٹھ سو ستائیس شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ہونے والوں میں متعدد بچے بھی شامل ہیں۔ اس رپورٹ میں مزید آیا ہے کہ آل خلیفہ کے کارندوں نے ملک کے مختلف علاقوں میں آٹھ سو چھتیس مرتبہ بحرینی شہریوں کے گھروں پر چھاپے مارے۔ انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں نے کہا ہے کہ بحرین میں قیدیوں کی تعداد تین ہزار سے زیادہ ہے۔ واضح رہے کہ بحرین کے عوام سنہ دو ہزار گیارہ سے آل خلیفہ کی ڈکٹیٹر شاہی حکومت کے خلاف پرامن احتجاج جاری رکھے ہوئے ہیں لیکن اس ملک کی حکومت احتجاج کرنے والوں کو تشدد کا نشانہ بناتی اور ان کو گرفتار کرتی ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Sep 24