Monday - 2018 Oct. 22
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 80451
Published : 9/8/2015 18:11

ایران کے سات پروفیسر دنیا کے ممتاز سائنس دانوں میں شامل

اسلامی جمہوریہ ایران کی تربیت مدرس یونیورسٹی کے سات پروفیسروں کو دنیا کے ممتاز سائنس دانوں کے زمرے میں شامل کیا گیا ہے- اطلاعات کے مطابق ایران کی تربیت مدرس یونیورسٹی کے سات پروفیسروں، محمود رضا حقی، مسعود سلیمانی، یداللہ یمینی، عبدالعلی علی زادہ، علی مرسلی اور عیسی یاوری کو دنیا کے ایک فی صد ممتاز سائنس دانوں اور اعلی ماہرین کے زمرے میں شامل کیا گیا ہے- ایران کی تربیب مدرس یونیورسٹی کے اعلان کے مطابق ممتاز محققین کے انتخاب کا معیار ان کی علمی کاوشوں میں حوالہ جات کی تعداد ہوتی ہے- واضح رہے کہ جو محققین اپنی تحققیات کی بنیاد پر بین الاقوامی معیار کی اعلی ترین سطح تک رسائی حاصل کر لیتے ہیں ان کو معیار کا تعین کرنے والے بین الاقوامی ادارے، آئی ایس آئی، کی طرف سے دنیا کے ممتاز علمی ماہرین کے زمرے میں شامل کر لیا جاتا ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Oct. 22