Monday - 2018 Sep 24
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 80453
Published : 9/8/2015 18:15

ریڈ کراس کی یمنی عوام تک امداد پہنچانے کی اپیل

بین الاقوامی ریڈ کراس کمیٹی نے ہوائی اور بحری جہازوں کو یمنی عوام تک انسان دوستانہ امداد پہنچانے کی اجازت دئیے جانے کی اپیل کی ہے- اطلاعات کے مطابق ریڈ کراس کمیٹی کے شعبہ اطلاعات کے سربراہ ایوان واٹسن نے کہا کہ انسان دوستانہ امداد کے حامل ہوائی اور بحری جہازوں کو اس بات کی اجازت دی جائے کہ وہ ضرورت مند یمنی عوام تک یہ امداد پہنچا سکیں- ان کا کہنا تھا کہ انسان دوستانہ امداد یمن منتقل کرنے کے بعد یمن کے مختلف علاقوں میں بھیجی جائے تاکہ تمام ضرورت مندوں کو یہ امداد مل سکے- انہوں نے مزید کہا کہ بین الاقوامی امدادی تنظیموں کو چاہئے کہ وہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر جلد از جلد امداد یمن پہنچائیں- ایوان واٹسن ریڈ کراس کمیٹی کے سربراہ پیٹر مورر کے ہمراہ ہفتے کے روز صنعا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ذریعے اس شہر پہنچے- پیٹر مورر تین دن تک یمن میں رہیں گے اور یمن کے مختلف علاقوں کا دورہ کر کے عوامی صورت حال کے بارے میں ایک رپورٹ تیار کریں گے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Sep 24