Monday - 2018 Oct. 22
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 80454
Published : 9/8/2015 18:18

یمن: متحدہ عرب امارات کے تین فوجی ہلاک

یمن میں فوج اور عوامی رضاکار فورس کے اہلکاروں کے ساتھ لڑائی میں متحدہ عرب امارات کے تین فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔ فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کی کمان نے ہفتے کے دن کہا ہے کہ یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے اہلکاروں کے ساتھ لڑائی میں متحدہ عرب امارات کے تین فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔ متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کی کمان نے کہا ہے کہ اس کے تین فوجی ہلاک ہوئے ہیں جبکہ المسیرہ ٹی وی نے ایک فوجی ذریعے کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ ابین سے عدن جانے والے سڑک پر متحدہ عرب امارات کے متعدد فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔ یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے رہنما ابراہیم العندی نے بھی فارس خبر رساں ایجنسی کے ساتھ گفتگو کے دوران کہا ہے کہ یمن کی فوج اور عوامی تحریک انصاراللہ کے جوانوں نے وادی نجران کے سرحدی علاقے میں واقع متحدہ عرب امارات کی ایک فوجی چھاؤنی پر میزائل حملہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے اہلکاروں نے ہفتے کے دن یمن کے صوبے ابین میں واقع زنجبار شہر میں سعودی عرب کے پٹھوؤں اور دہشت گرد گروہ القاعدہ کے عناصر کی تین گاڑیوں کو بھی تباہ کر دیا۔ دریں اثںا صوبہ تعز میں واقع العواضی کے علاقے میں ایک روڈ پر مارٹر گولہ گرنے کے باعث یمن کے پانچ شہری شہید اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Oct. 22