Monday - 2018 Sep 24
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 80456
Published : 9/8/2015 18:23

حکومت بنگلہ دیش مصنفین کو تحفظ فراہم کرے: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ نے بنگلہ دیش کی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے ملک کے مصنفین کو تحفظ فراہم کرے۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ نے ہفتے کے دن ایک بیان جاری کیا ہے۔ اس بیان میں بنگلہ دیش میں بلاگر کے قتل کی مذمت کی گئی ہے- بیان میں کہا گیا ہے کہ بنگلہ دیش میں ایک اور بلاگر کے بہیمانہ قتل کے بعد اس ملک میں آزادی اظہار کو شدید خطرات لاحق ہو چکے ہیں اور اس بہیمانہ قتل میں ملوث عناصر کی شناخت کی یقین دہانی بہت ضروری ہے۔ اس بیان میں مزید آیا ہے کہ بنگلہ دیش کے حکام کو نہ صرف آزادی اظہار کے خلاف انجام دیئے جانے والے ہولناک جرائم کی شدید الفاظ میں مذمت کرنی چاہئے بلکہ اس طرح کے تشدد کی روک تھام لئے ٹھوس اقدامات بھی انجام دینے چاہییں۔ واضح رہے کہ جمعے کے دن بنگلہ دیش کے بلاگر نیلوئے نیل کو ڈھاکہ میں چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔ بنگلہ دیش میں قتل ہونے والا یہ چوتھا بلاگر ہے۔ بنگلہ دیش میں انسانی حقوق کے سرگرم کارکنوں نے بھی مصنفین کے قتل کے واقعات کے خلاف شدید احتجاج کیا ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Sep 24