شنبه - 2019 مارس 23
ہندستان میں نمائندہ ولی فقیہ کا دفتر
Languages
Delicious facebook RSS ارسال به دوستان نسخه چاپی  ذخیره خروجی XML خروجی متنی خروجی PDF
کد خبر : 80459
تاریخ انتشار : 9/8/2015 18:31
تعداد بازدید : 10

مظاہروں سے ناجائز فائدہ اٹھانے پر انتباہ

عراق کے نائب صدر نے اپنے ملک میں عوامی احتجاج سے ناجائز فائدہ اٹھائے جانے کے سلسلے میں خبردار کیا ہے-
عراقی نیوز ایجنسی المسلہ کی رپورٹ کے مطابق عراقی نائب صدر نوری المالکی نے تمام گروہوں کی جانب سے وزیراعظم حیدر العبادی کی حمایت کئے جانے کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے حالیہ احتجاج سے ناجائز فائدہ اٹھانے سے متعلق عراق کے دشمنوں کی سازش سے ہوشیار رہنے کی ضرورت پر زور دیا- عراق کے نائب صدر نوری المالکی نے ایک بیان میں کہا کہ عراقی حکومت، عوامی مظاہروں کی آزادی کے حق کا احترام کرتی ہے لیکن مظاہروں کو اس کے مقصد سے منحرف کرنے کے لئے مظاہرین میں شامل ہونے کے لئے عراق کے دشمنوں کی کوششوں کے سلسلے میں ہو شیار رہنے کی بھی ضرورت ہے، جیسا کہ ابھی حال ہی میں موصل اور الانبار میں ہوا- نوری المالکی نے کہا کہ عوامی رضاکار فورس نے مرجعیت یعنی بزرگ فقیہ کی آواز پر لبیک کہا اور وہ، اس وحشیانہ ترین یلغار کا مقابلہ کر رہی ہے کہ جس کا اس وقت نہ صرف عراق بلکہ پورے علاقے کو سامنا ہے-


نظر شما



نمایش غیر عمومی
تصویر امنیتی :