Tuesday - 2018 july 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 80462
Published : 9/8/2015 18:37

بحرین میں گرفتاریوں میں تیزی پر انتباہ

بحرین میں انسانی حقوق کی حامی تنظیموں نے اس ملک میں حکومت مخالفین کی گرفتاریوں کا عمل تیز کئے جانے پر خبردار کیا ہے-
اللولوہ ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق بحرین میں انسانی حقوق کی حامی عالمی تنظیموں نے اس ملک کے جزیرہ سترہ کے شہریوں کے خلاف آل خلیفہ کی ڈکٹیٹر حکومت کے اقدامات میں تیزی آنے اور اس علاقے میں اٹھائیس جولائی دو ہزار پندرہ کو ہونے والے دھماکے کے بعد انھیں اجتماعی سزا دیئے جانے پر تشویش کا اظہار کیا ہے- ان تنظیموں نے تاکید کی ہے کہ بحرینی حکومت، لوگوں کو بلاسبب گرفتار اور زد و کوب و تشدد کر کے نیز اپنے وکیلوں اور گھر والوں سے انھیں ملنے کی اجازت نہ دے کر انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی کر رہی ہے- بحرین میں انسانی حقوق کی حامی تنظیموں نے حکومت بحرین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ قیدیوں سے جھوٹا اعتراف کروانے کے لئے ان پر تشدد کا سلسلہ بند کرے اور انھیں ان کے وکیلوں اور گھر والوں سے ملنے کی اجازت دے اور جلد سے جلد ان افراد کی صورت حال کا جائزہ لے اور بے گناہی ثابت ہونے کی صورت میں انھیں رہا کرے- بحرین کے انسانی حقوق کے مرکز بی سی ایچ آر، بحرین میں انسانی حقوق اور ڈیموکریسی سے متعلق امریکی تنظیم اے، ڈی، ایچ، آر، بی، بحرین کی جمہوریت و حقوق کی تنظیم بی، آئی، آر، ڈی، وہ تین تنظیمیں ہیں جنھوں نے بیان جاری کر کے آل خلیفہ کی من مانی اور آمرانہ روش پر سخت اعتراض کیا ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 july 17