Thursday - 2018 july 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 80465
Published : 9/8/2015 18:44

سعودی افواج دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کے لئے پرعزم

سعودی وزیر داخلہ نے دعوی کیا ہے کہ دہشت گردی کے مقابلے کی کارروائی تیز کی جائے گی۔

سعودی وزیر داخلہ محمد بن نائف نے جدہ سیکورٹی اجلاس سے اپنے خطاب میں دعوی کیا ہے کہ صوبہ عسیر کی فوجی چھاؤنی کی مسجد میں ہونے والے دھماکے نے دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لئے سعودی افواج کا عزم مستحکم کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب، دہشت گردوں کو ختم کر کے رہے گا۔ واضح رہے کہ گذشتہ جمعرات کو دہشت گردوں نے سعودی عرب کے ابہا شہر میں واقع سعودی عرب کی فوجی چھاؤنی میں ایک مسجد میں خود کش حملہ کیا جس کے نتیجے میں آل سعود کے سترہ فوجی اہلکار ہلاک اور پچیس دیگر زخمی ہو گئے۔ محمد بن نائف نے مزید کہا کہ جو عناصر سعودی عرب کی کامیابیوں اور سیکورٹی کو خطرے میں ڈالنا چاہتے ہیں، دہشت گردی کے مقابلے میں سعودی عرب کے عزم کو متاثر نہیں کر سکتے۔ انہوں نے ملک کے اعلی عہدے داروں سے درخواست کی کہ ہوشیار رہیں اور احتیاطی تدابیر میں اضافہ کریں۔ اس سے قبل سیاسی اور اسٹریٹیجک امور کے ماہرین نے سعودی حکام کو انتباہ دیا تھا کہ علاقائی ممالک میں دہشت گردوں کی مالی اور اسلحہ جاتی مدد و حمایت، اس ملک کو بھاری پڑے گی اور اس کے نتیجے میں سعودی عرب میں بدامنی میں اضافہ ہو گا۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 july 19