Monday - 2018 Sep 24
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 80466
Published : 9/8/2015 18:51

عراق: نائب وزیراعظم اور نائب صدور کا عہدہ ختم

عراقی وزیر اعظم نے نائب وزیر اعظم اور نائب صدور کے عہدے فوری طور پر ختم کرنے کا حکم جاری کر دیا- کل العراق نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے اتوار کے روز کابینہ کے ہنگامی اجلاس میں نائب وزیر اعظم اور نائب صدور کے عہدے ختم کر دیئے- حیدر العبادی نے بدعنوانی اور ملک میں اصلاحات کے پروگرام پر عمل درآمد کے سلسلے میں مرجعیت کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے دفتری بدعنوانی کے کیس کی فائلوں کو دوبارہ کھولنے اور بدعنوانی کا مقابلہ کرنے کے لئے قائم ہونے والی اعلی کمیٹی کی نگرانی میں ماضی و حال میں بدعنوانیوں سے متعلق تحقیقات کی ضرورت پر زور دیا- حیدر العبادی نے دینی مرجعیت کی ہدایات اور سفارشات کا جواب دیتے ہوئے ملک میں اصلاحات کے پروگرام پر عمل درآمد کے لئے حکومت کے ساتھ سیاسی گروہوں کے تعاون کی ضرورت پر تاکید کی تھی اور عراق میں اصلاحات کے لئے وسیع منصوبہ بندی اور اس پر پوری طرح سے عمل کرنے کا وعدہ کیا تھا-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Sep 24