Tuesday - 2018 july 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 80468
Published : 9/8/2015 18:56

ایران: چیمبر آف کامرس کے سربراہ کی اقتصادی ترقی پر تاکید

اسلامی جمہوریہ ایران کے چیمبر آف کامرس کے سربراہ نے ایرانی اقتصادی ترقی کے لیے کوششیں جاری رکھنے پر تاکید کی ہے-
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے چیمبر آف کامرس کے سربراہ محسن جلال پور نے پابندیوں کے خاتمے کے بعد ایران کی اقتصادی ترقی کے لیے کوششیں جاری رکھنے پر تاکید کی ہے- رپورٹ کے مطابق محسن جلال پور نے اتوار کے روز اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ گزشتہ کئی عشروں کے دوران اقتصادی شعبے میں سرگرم افراد کی کوشش سے ایران کے بحرانی اقتصاد کو نئی طاقت ملی ہے، کہا کہ ایٹمی معاملہ حل ہونے کے بعد اقتصاد کا نمبر ہے اور اب اس کی ترقی کے نئے حالات پیدا ہونے چاہئیں- انہوں نے کہا کہ حکومت نے افراط زر کی شرح کو بڑے اچھے طریقے سے چالیس فیصد سے کم کر کے پندرہ فیصد تک پہنچا دیا ہے اور یہ ایک اہم کام ہے- دریں اثنا ایران کے چیمبر آف کامرس کے سیکریٹری جنرل احمد فیاض نے کہا ہے کہ چیمبر آف کامرس کا مشن ایران میں نجی شعبے کو فروغ دینا ہے لیکن اس کے لئے تمام شعبوں کا تعاون درکار ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 july 17