Monday - 2018 july 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 80472
Published : 9/8/2015 19:6

افغانستان میں دہشت گردانہ حملوں پر ایران کا ردعمل

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں کئے جانے والے حالیہ دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کی ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں کئے جانے والے حالیہ دہشت گردانہ حملوں کےخلاف اتوار کے دن اپنا رد عمل ظاہر کیا ہے۔ مرضیہ افخم نے کہا ہے کہ کابل میں کئے جانے والے حالیہ دہشت گردانہ حملوں سے اس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ دہشت گرد اپنے مذموم عزائم کے حصول کے لئے کسی بھی اقدام سے دریغ نہیں کریں گے۔ مرضیہ افخم کا مزید کہنا تھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران دہشت گردی کو تمام ممالک کا مشترکہ دشمن جانتا ہے اور اسی بنا پر وہ علاقائی اور عالمی سطح پر اس مشترکہ خطرے کے مقابلے کے لئے اپنی آمادگی کا اعلان کرتا ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے افغانستان کی حکومت، عوام اور دہشت گردانہ حملوں میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ جمعے اور ہفتے کے دن افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دہشت گردانہ حملوں میں کم از کم پینتیس افراد جاں بحق اور سیکڑوں زخمی ہوئے تھے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 july 16