Monday - 2018 Sep 24
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 80473
Published : 9/8/2015 19:9

غلط امریکی پالیسیاں خطے میں دہشت گردی میں اضافے کا سبب: بروجردی

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ علاؤالدین بروجردی نے غلط امریکی پالیسیوں کو خطے میں دہشت گردی میں اضافے کا سبب قرار دیا ہے- اطلاعات کے مطابق ایران جارجیا پارلیمانی دوستی گروپ کے سربراہ گوباز سانیکیدزے نے اتوار کے روز تہران میں علاؤالدین بروجردی سے ملاقات کی- اس ملاقات میں علاؤالدین بروجردی نے کہا کہ امریکا کی غلط پالیسیاں تمام ممالک کے لئے خطرہ ہیں- انہوں نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ایران پابندیوں کے زمانے کے اپنے دوستوں کو فراموش نہیں کرے گا، کہا کہ ایران پر عائد ظالمانہ پابندیاں دوست ممالک کے ساتھ ایران کے تعلقات میں کسی بھی طرح کا خلل ڈالنے میں ناکام رہی ہیں- اس موقع پر گوباز سانیکیدزے نے ایران کے ایٹمی معاہدے کو حالیہ برسوں کا ایک اہم ترین واقعہ قرار دیا اور کہا کہ اس معاہدے نے ثابت کر دیا کہ مذاکرات ہی بہترین راہ حل ہے اور پابندیوں سے اختلافات دور کرنے میں کوئی مدد نہیں ملتی ہے- انہوں نے دہشت گردی سے مقابلے کے مسئلے میں دونوں ملکوں کے مشترکہ تعاون پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی سے مقابلے اور خطے کی تبدیلیوں میں ایران کا مثبت کردار امن و سلامتی کے قیام میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Sep 24