Saturday - 2018 Nov 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 80519
Published : 10/8/2015 16:58

سعودی عرب: دہشت گردانہ بم دھماکہ، حزب اللہ کا ردعمل

حزب اللہ لبنان نے سعودی عرب کے ابہا شہر میں ہونے والے حالیہ بم دھماکے کو سعودی عرب کی جانب سے دہشت گردوں کی حمایت کا نتیجہ قرار دیا ہے۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق اتوار کے دن لبنان کے الدیر النبطیہ علاقے میں شہید محمد صادق قانصوہ کی یاد منائی گئی۔ اس موقع پر لبنان کی پارلیمنٹ میں حزب اللہ کی پارلیمانی پارٹی کے سربراہ محمد رعد نے کہا کہ سعودی عرب کے شہر ابہا میں ہونے والے بم دھماکے سے اس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ جن دہشت گردوں کو سعودی عرب نے پروان چڑھایا ہے وہ اب خود اسی کے لئے وبال جان بن چکے ہیں۔ محمد رعد نے مزید کہا کہ علاقائی اور عالمی سطح پر پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے کہ سعودی عرب تکفیری دہشت گردوں کو کمزور کرنے کے لئے کوشاں ہے حالانکہ اس پروپیگنڈے کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حزب اللہ سعودی عرب کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی سے متعلق بعض افراد اور گروہوں کے نظریات کو درست نہیں جانتی ہے کیونکہ سعودی عرب کی پالیسیاں اور فیصلے استقامت کی دشمنی پر مبنی ہیں اور سعودی عرب پر اعتماد نہیں کیا جا سکتا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ جمعرات کے دن سعودی عرب کے ابہا شہر میں واقع اس ملک کی سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کی مسجد میں ایک بم دھماکہ ہوا۔ اس بم دھماکے میں سیکورٹی فورسز کے کم از کم سترہ اہلکار ہلاک اور پچیس زخمی ہوئے تھے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 Nov 17