Sunday - 2018 Sep 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 80542
Published : 11/8/2015 20:58

صیہونی جارحیت کا جواب شدید ہو گا: حماس

حماس نے کہا ہے کہ صیہونی جارحیت کا جواب شدید اور بھرپور ہو گا- اطلاعات کے مطابق فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان حسام بدران نے پیر کے روز کہا ہے کہ جب تک غاصب اسرائیل کی فوج اور انتہا پسند صیہونی آبادکار فلسطینی شہروں اور دیہاتوں میں فلسطینیوں کے خلاف اپنی جارحیت جاری رکھیں گے، اس غاصب حکومت کو امن و سلامتی کے ساتھ نہیں رہنے دیا جائے گا- حسام بدران نے غرب اردن کے شہر رام اللہ کے مغرب میں واقع اسرائیلی جیل "عوفر" کے نزدیک اتوار کو ہونے والی شہید "انس طہ" کی کارروائی کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ یہ کارروائی فلسطینی استقامت کی طرف سے فلسطینی قیدیوں کے لئے اس پیغام کی حامل تھی کہ وہ صیہونی جیل حکام کے مقابلے میں اکیلے نہیں ہیں اور استقامت اسرائیلی جارحیت کا جواب دے گی- ان کا مزید کہنا تھا کہ غرب اردن میں فلسطینیوں سے مقابلے میں اسرائیل کے سامنے سخت دن آنے والے ہیں- حسام بدران نے کہا کہ غاصب اسرائیلی فوج اور اس کی خفیہ ایجنسی استقامت کے ردعمل کو روکنے میں ناکام رہی ہے- واضح رہے کہ ایک فلسطینی نوجوان نے اتوار کی رات کو رام اللہ کے جنوب مغرب میں ایک پیٹرول پمپ کے قریب چاقو سے حملہ کر کے ایک صیہونی فوجی کو زخمی کر دیا تھا اور خود صیہونی فوجیوں کی فائرنگ سے شیہد ہو گیا-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 Sep 23