Friday - 2018 july 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 80543
Published : 11/8/2015 20:59

ایران کے ساتھ تعاون کے فروغ میں افغانستان کی دلچسپی

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر صنعت، معدنیات و تجارت مہدی کرباسیان نے ایران کے ساتھ دوجانبہ تعاون کے فروغ میں افغانستان کی دلچسپی کی خبر دی ہے-
مہدی کرباسیان نے یہ خبر دیتے ہوئے مزید کہا کہ افغانستان کے ایک اقتصادی وفد نے ایران کے دورے کے لیے اپنی آمادگی کا اعلان کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ افغانستان کے وزیر معدنیات نے حال ہی میں ایران کے وزیر صنعت، معدنیات و تجارت کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں معدنیات کے شعبے میں ایران کے ساتھ تعاون کے فروغ میں دلچسپی کا اظہار کیا تھا- ان کا کہنا تھا کہ معدنیات اور معدنی صنعتوں کے شعبے میں ایران اور افغانستان کے درمیان وسیع امکانات پائے جاتے ہیں- مہدی کرباسیان نے کہا کہ ایران اور افغانستان کی مشترکہ سرحد پر وسیع پیمانے پر معدنیات کے ذخائر موجود ہیں اور ایران کو جنوب مشرق میں چابہار فری زون میں آزاد سمندر کا امتیاز اور سہولت حاصل ہے اور یہ امر اقغانستان کے لئے خطے اور دنیا کی منڈیوں تک رسائی کا امکان فراہم کرتا ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 july 20