Saturday - 2018 Dec 15
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 80544
Published : 11/8/2015 21:1

امریکا اپنی غلطیوں کا ازالہ کرے: ایرانی عدلیہ کے سربراہ

اسلامی جمہوریہ ایران کی عدلیہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ امریکا کو ایران کے سلسلے میں اپنی غلطیوں کا ازالہ کرنا چاہئے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی عدلیہ کے سربراہ آیت اللہ صادق آملی لاریجانی نے پیر کے دن عدلیہ کے اعلی حکام کے ایک اجلاس میں اس امید کا اظہار کیا کہ امریکی حکام نے ماضی میں ایران کے سلسلے میں جو غلطیاں کی ہیں وہ ان کا ازالہ کریں گے، مذاکرات میں ایران کی جرات مندانہ شرکت کی غلط تشریح نہیں کریں گے اور سابقہ غلطیوں کو نہیں دہرائیں گے۔ آیت اللہ آملی لاریجانی نے ایٹمی معاہدے کے بعد ایران سے دوسرے ممالک کو ڈرانے دھمکانے پر مبنی امریکا کی کوشش کے بارے میں کہا کہ ایٹمی معاہدے کے بعد مشرقی تہران میں واقع پارچین فوجی سائٹ سے متعلق خبریں منظر عام پر لائے جانے سمیت ایران کے اقدامات کے بارے میں افواہیں پھیلانا ایک غلط اور ایٹمی معاہدے کے منافی اقدام ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی عدلیہ کے سربراہ نے مزید کہا کہ رہبر انقلاب اسلامی کے فتوے کے مطابق ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری، ان کو اپنے پاس رکھنا اور ان کا استعمال حرام ہے لیکن امریکی حکام حتی ایٹمی معاہدہ ہو جانے کے بعد بھی اس معاملے کو ہوا دے رہے ہیں اور میڈیا میں تنازعہ کھڑا کر رہے ہیں۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 Dec 15