دوشنبه - 2019 مارس 18
ہندستان میں نمائندہ ولی فقیہ کا دفتر
Languages
Delicious facebook RSS ارسال به دوستان نسخه چاپی  ذخیره خروجی XML خروجی متنی خروجی PDF
کد خبر : 80545
تاریخ انتشار : 11/8/2015 21:3
تعداد بازدید : 5

افغانستان: صوبہ ہلمند میں بم دھماکہ

افغانستان کے صوبہ ہلمند میں گریشک شہر میں واقع گورنر ہاؤس پر بم حملہ کیا گیا ہے۔
ہماری پشتو سروس کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبہ ہلمند میں واقع گریشک شہر میں گورنر ہاؤس کو بم حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ ابھی تک اس حملے میں کسی کے جاں بحق یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ گریشک میں سیکورٹی کے ڈپٹی کمانڈر شاہ محمود آشنا نے اس خبر کی تصدیق کی ہے لیکن مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا ہے۔ ابھی تک کسی فرد یا گروہ نے اس حملے کی ذمے داری قبول نہیں کی ہے۔ دوسری جانب طالبان نے افغانستان کے صوبہ اروزگان کے خاص نامی شہر کے سابق گورنر کو قتل کر دیا ہے۔ طالبان کے ترجمان قاری یوسف احمدی نے دعوی کیا ہے کہ طالبان نے خاص نامی شہر کے سابق گورنر محمد قاری کو خواجہ زو کے علاقے میں قتل کیا ہے۔ طالبان کے ترجمان نے یہ دعوی بھی کیا کہ اس حملے میں صوبہ اروزگان کا ایک اور کمانڈر بھی مارا گیا ہے۔ قاری یوسف احمدی نے مارے جانے والے کمانڈڑ کا نام نہیں بتایا ہے۔


نظر شما



نمایش غیر عمومی
تصویر امنیتی :