Friday - 2018 Dec 14
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 80546
Published : 11/8/2015 21:5

صنعا میں آئی آر آئی بی کے نامہ نگار کو اعزاز

صنعا میں آئی آر آئی بی کے نامہ نگار کو ممتاز نامہ نگار قرار دیا گیا ہے- ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق یمن کے دارالحکومت صنعا میں ایران کے ریڈیو ٹی وی کے ادارے آئی آر آئی بی کے نامہ نگار بشیر طاہر الضرعی کو یوم صحافی کی مناسبت سے منعقد ہونے والی خصوصی تقریب میں ممتاز نامہ نگار قرار دیا گیا- آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق بشیر طاہر الضرعی نے، جو انیس سو ستاسی میں پیدا ہوئے، صنعا یونیورسٹی سے ماس میڈیا میں گریجویشن کیا ہے اور یمن کی مختلف یونیورسٹیوں میں کئی کورس بھی کئے ہیں- بشیر طاہر الضرعی اب تک صحافت سے متعلق منعقد ہونے والے مختلف فیسٹیولوں میں ایوارڈ اور اعزازات حاصل کرچکے ہیں- تازہ ترین اعزاز یمن کے حالات کی رپورٹنگ کے سلسلے میں ایران میں یوم صحافی کی مناسبت سے منعقدہ خصوصی تقریب میں آئی آر آئی بی کے شعبہ خبر کی طرف سے دیا گیا-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 Dec 14