Sunday - 2018 Sep 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 80547
Published : 11/8/2015 21:7

ایران: امام جعفرصادق (ع) کے یوم شہادت کی مناسبت سے غم

اسلامی جمہوریہ ایران میں آج فرزند رسولۖ حضرت امام جعفرصادق علیہ السلام کا یوم شہادت منایا جا رہا ہے- آج پورا اسلامی جمہوریہ ایران فرزند رسولۖ حضرت امام جعفرصادق علیہ السلام کے یوم شہادت کی مناسبت سے عزادار و سوگوار ہے- اسی مناسبت سے ایران کے مختلف شہروں اور قریوں میں مجالس عزا کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں مومنین بڑی تعداد میں شرکت کر رہے ہیں- پورا ملک سیاہ پوش ہے اور ہر طرف سے مجالس و ماتم اور نوحہ خوانی و سینہ زنی کی آوازیں بلند ہیں- مختلف علاقوں میں جلوس عزا بھی برآمد کئے جا رہے ہیں- فرزند رسول حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کے یوم شہادت کی مناسبت سے خاص طور سے دارالحکومت تہران سمیت مشہد المقدس اور قم المقدسہ میں بڑے پیمانے پر مجالس عزا کا انعقاد کیا گیا ہے جن سے بزرگ علما، خطاب کر رہے ہیں اور فرزند رسول حضرت امام جعفرصادق علیہ السلام کی سیرت طیبہ کے مختلف پہلؤوں پر روشنی ڈال رہے ہیں- قابل ذکر ہے کہ فرزند رسولۖ حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے دین اسلام کی تبلیغ و ترویج کے لئے فروغ علم کو ذریعہ بنایا اور دین اسلام کے علوم و معارف کو دنیا کے کونے کونے تک پہنچانے کی کوشش کی- ایسے عالم میں کہ جب بنی امیہ اور بنی عباس میں اقتدار کی رسہ کشی عروج پر تھی آپ(ع) نے علم دین کو عام کرنے اور فروغ دینے کا بیڑا اٹھایا اور حقیقی اسلام کو دنیا کے سامنے پیش کیا- آپ(ع) کی علمی خدمات اور کارناموں کے اثرات کا عالم یہ تھا کہ امام شافعی، امام مالک، اور امام ابو حنیفہ جیسی شخصیات نے زانوئے تلمذ تہہ کئے اور آپ سے کسب فیض اور علم حاصل کیا- فرزند رسولۖ حضرت امام جعفرصادق علیہ السلام کے یوم شہادت کی مناسبت سے اسلامی جمہوریہ ایران کا ریڈیو ٹی وی کا ادارہ آئی آر آئی بی تمام مسلمانوں، حریت پسندوں، خاندان عصمت و طہارت کے پیروکاروں بالخصوص شیعہ مسلمانوں کو تہہ دل سے تعزیت پیش کرتا ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 Sep 23